KING JAMES BIBLEتلاش کریں

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 100

سب · زبُورتلاش کریں

1اَے سَب اہلِ زمین! خُوشی سے یَاہوِہ کو للکارو۔

2خُوشی سے یَاہوِہ کی عبادت کرو؛ خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے سامنے آؤ۔

3جان لو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔ اُن ہی نے ہمیں بنایا اَور ہم اُن ہی کے ہیں؛ ہم اُن کی اُمّت اَور اُن کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔

4شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛ اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔

5کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛ اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔

Sources and attribution