Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 134
1اَے یَاہوِہ کے سَب خادِمو، یَاہوِہ کی سِتائش کرو، تُم جو رات کو یَاہوِہ کے گھر میں خدمت کرتے ہو۔
2پاک مَقدِس میں اَپنے ہاتھ اُوپر اُٹھاکر یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
3یَاہوِہ آسمان اَور زمین کا خالق، صِیّونؔ میں سے تُمہیں برکت عنایت فرمائیں۔